انقرہ (پاک ترک نیوز)ترک وزیر دفاع خلوصی آقارنے کہا ہے کہ ترکی قبرص کے جزیرے کے ضامن ملک کے طور پر اپنا فرض ادا کرتا رہے گا جیسا کہ اس نے اب تک کیا ہے۔آقار نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سماجی مزاحمت اور مسلح افواج کے دن کے استقبالیہ میں شرکت کے موقع پر گذ شتہ کہاکہ ترکی کا موثر اور حقیقی ضامن (کردار) اور قبرص میں ترک فوجیوں کی موجودگی ناگزیر اورہمارے لئے سرخ لکیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ ترک قبرصیوں کے ساتھ ان کے منصفانہ مقصد کی حمایت میں کھڑا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے مسئلہ کے حل میں ہم اپنی تجاویز کا کوئی مثبت جواب تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جو ہم نے پیش کی ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ یونانیوں نے خود کو الگ کرنے اور وہاں کی ترک آبادی کوغیرمحفوظ کر کے الگ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ یونانی قبرصی باشندوں کو ترک قبرصیوں کی موجودگی، خود مختاری اور آزادی کو تسلیم کرنا چاہیے اور سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کے اپنے حق کو قبول کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے جامع تصفیہ حاصل کرنے کے لیے متعدد سفارتی کوششوں کے باوجود قبرص یونانی قبرص اور ترک قبرص کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع میں الجھا ہوا ہے۔