انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلوں کی شدت سے لرز اٹھا ، ریکٹر سکیل پر شدت6.1ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترکیہ میں استنبول اور انقرہ کے علاوہ بلغاریہ، قبرص، یونان، رومانیہ، برطانیہ اور یوکرین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ 18 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزصوبہ ڈوزے کے شہر آئیدن پنار سے 15 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔