ترکیہ سے امدادی سامان لے کر تیسری ٹرین انقرہ سے روانہ

انقرہ (پاک تر نیوز) ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان لے کر تیسری ٹرین انقرہ سے روانہ ہو گئی ۔
انقرہ سے امدادی لیکر پاکستان کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین کو پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ترک اعلیٰ حکام نے انقرہ ریلوے اسٹیشن سے رخصت کیا۔
صدر ایردوان کی ہدایت پر اب تک سات ہوائی جہاز، دو ٹرینیں امدادی سامان کے ساتھ پاکستان پہنچ گئیں، ترکیہ امدادی سامان بھیجنےوالا سب سے بڑا ملک ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More