ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ٹرین تفتان بارڈر پہنچ گئی

چاغی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے امدادی سامان لیکر ٹرین تفتان بارڈر پہنچ گئی۔
17 بوگیوں پر مشتمل ٹرین کل شام امدادی سامان لیکر دالبندین اسٹیشن پہنچے گی ۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے اب تک 45 بوگیوں پر مشتمل دوٹرینیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث امدادی سامان کو دالبندین سے بذریعہ سڑک روانہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More