استنبول (رانا فیصل عزیز سے )ترکیہ میں آج 15 جولائی کو یومِ ڈیموکریسی اور یکجہتی منایا جا رہا ہے، صدر رجب طیب ایردوان کی (آرمی کو) اور بیرونی سازش کو ناکام بنانے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر استنبول میں ساراچ ہانے میں جشن کی تقریب میں عوام کو دعوت عام۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی 2016 میں بیرونی سازش کے ذریعے حکومت گرانے کی سازش کو عوامی ردعمل سے ناکام بنانے کی چھٹی سالگرہ منانے آج استنبول پہنچ گئے ہیں۔
آج کے دن دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت کی چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔
دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت کی کوشش کی رات، ترک قوم نے تاریخ میں مزاحمت کی ایک منفرد مثال پیش کرتے ہوئے، ایک بار پھر ملک میں آزادی کی شمع روشن کردی تھی۔
اس رات، اہم سڑکوں، پلوں، چوراہوں، شہروں اور پبلک مقامات اور ترکی کی قومی اسمبلی پرF-16طیاروں کی بمباری کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر ” میں اپنی قوم کو سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر نکلنے اور بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔”
صدر کی اس اپیل پر ترک قوم جوق در جوق سڑکوں اور چوراہوں پر نکل آئے اور سب نے مل کر بغاوت کے سازشی عناصر کے خلاف مزاحمت کی۔
تاہم اس عظیم الشان مزاحمت کے دوران ترکی کے 251شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اور جب 16 جولائی کا سورج طلوع ہوا تو سڑکوں پر شہریوں کی جدوجہد اور بیرکوں میں محب وطن سپاہیوں کی جدوجہد کے نتائج برآمد ہوتے گئے اور یوں ملک میں بغاوت کو ناکام بنادیا گیا۔
آج اس باوقار مزاحمت کی چھٹی سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس میں شہداء کو مختلف تقریبات کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے اور ان کی لازوالقربانیوں کو خراج عقیدت پیشکیاجاتا ہے اور ان سے وفاداری اور شکرگزاری کے جذبات کا اظہار کیا جا رہاہے۔
آج رجب طیب ایردوان اس تقریب کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں اور سراچ ہانے پارک میں عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔