ترکیہ میں صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا، قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید ہوسکتی ہے۔
قانون کی دفعہ انتیس آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ’’خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے‘‘ کے مقصد سے ترکیہ کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حزب اختلاف، یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بل حتمی منظوری کے لیے اب صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More