ترکیہ میں یوکرینی رکن پارلیمنٹ اور روسی نمائندے آپس میں گتھم گتھا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران یوکرینی رکن پارلیمنٹ اور روسی نمائندے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے ترجمان اسٹیج پر جھنڈا لہراتے ہیں ،روس کے سینئر ترجمان سٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔
ویڈیو میں روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی کو ان کا پیچھا کرتے ہوئے دوتین مکے مارت ہوئے دیکھا جاسکتا، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More