ترکیہ نے گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا سالانہ ہدف حاصل کرلیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے رواں سال کے اختتام سے قبل استعمال شدہ گندے پانی کو دوبارہ  قابل استعمال بنانے کے اپنے 4فیصد کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے
گذشتہ روز جاری ہونے والی معلومات کے مطابق ترکیہ 4.2% کی شرح تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ۔جو سالانہ ہدف سے اعشاریہ2فیصد حاصل کرنا تھا۔جبکہ ترکیہ اس شرح کو اگلے سال 5 فیصد اور 2030 تک 15 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بیان کےمطابق پانی کے دباؤ والے ترکی کے لیے علاج شدہ گندے پانی کا دوبارہ استعمال ایک بنیادی مقصد ہے۔ چونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ پانی کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی خشک سالی کو بڑھاتی ہے۔چنانچہ پانی کی بچت ملک کے لیے ایک اہم معاملہ ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا ہےکہ ترکیہ ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہو گا۔ جن میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی سے لے کر بڑھتی ہوئی صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کے درمیان پانی کے بے تحاشہ استعمال سے پانی کے وسائل میں کمی نے گندے پانی کے دوبارہ استعمال کو اہمیت  دے دی ہے۔اور آج کل ملک میں سالانہ تقریباً 283 ملین کیوبک میٹر گندے پانی کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More