ترکیہ کی مکمل طور پر اندرون ملک بنائی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ افتتاح کے لئے تیار

بروسا (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے پہلے مکمل مقامی طور پر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے پلانٹ کا افتتاح ترک جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر 29اکتوبر کو صدر رجب طیب اردوان کریں گے ۔اور یہ ترک صدر کےمکمل طور پر ملک کے اندر گاڑیاں بنانے کی خواہش کی تکمیل بھی ہوگی۔
یہ تقریب ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کو ملک کی پہلی قومی آٹوموبائل بنانے کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے قریب لے جائے گی۔ترک صدر نے طویل عرصے سے ملکی صنعت کاروں پر زور دیے رکھاتھا کہ وہ ترکی کو ایک اقتصادی پاور ہاؤس بنانے کے انکے وژن کے حصے کے طور پراندرون ملک آٹوموبائل بنانے کے لیے تیار ہوں۔یہ گاڑی پانچ ترک کمپنیوں کے کنسورشیم کی طرف سے تیار کی جا رہی ہے جسے آٹوموبائل انیشی ایٹو گروپ آف ترکی، یا ٹوگ کہا جاتا ہے۔ اور اسےیونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (TOBB) کا تعاون بھی حاصل ہے۔
ٹوگ کی قیادت دنیا کی ایک بڑی ٹیک کمپنی بوش کے سابق ایگزیکٹیو مہمت گورکن کاراکاش کر رہے ہیں۔ ٹوگ کی انجینئرنگ، ڈیزائن اور پیداواری سہولیات کی تعمیر 2020 کے وسط میں شروع ہوئی تھی جس کی نقاب کشائی صدر اردوان کی جانب سےکی گئی تھی۔اب اسکے تقریباً دو برس بعد مکمل طور پر ترکی اپنی گاڑی بنانے کا پلانٹ برسا کے جیملک ضلع میں 1.2 ملین مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔
برسا کو ملک کا آٹوموٹو دارالحکومت کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بہت سے غیر ملکی برانڈز کی مینوفیکچرنگ سہولیات کا گھر ہے۔ جن میں فرانسیسی رینالٹ، اطالوی فیاٹ اور امریکی کرائیسلر کے ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔
ترکی کی پہلی ملکی کار ٹوگ کے ایک ایس یو وی ماڈل کا پروٹو ٹائپ 4 اپریل 2022 کوبرسا میں ایک ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران دیکھا گیا ہے۔جبکہ دسمبر 2019 میں صدر اردوان نے ٹوگ کی ایس یو وی اور سیڈان پروٹو ٹائپس کی نقاب کشائی کی تھی جو کہ مکمل طور پر الیکٹرک اورسی-سگمنٹ دونوں ماڈلز میں دستیاب ہوں گی۔اس گاڑی کے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے اور یہ براعظم یورپ میں ایک غیر روایتی صنعت کے ذریعہ تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑی ہوگی۔جبکہ ٹوگ نے 2030 تک پانچ مختلف ماڈلز جن میں ایس یو وی اور سی ۔ سیگمنٹ کے علاوہ ہیچ بیک، سیڈان اور ایم پی وی شامل ہیں کی 10لاکھ گاڑیاں بنانے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔
ٹوگ ترکی کی جانب سے ترکی کی ساختہ آٹوموبائل تیار کرنے کی دوسری کوشش ہے۔ 1960 کی دہائی کے دوران، ترک انجینئروں کے ایک گروپ نے ڈیوریم، یا انگریزی میں Revolution نامی کار کی پروٹو ٹائپ بنائی تھی۔ مگر اس منصوبے کو بعد میں ترک کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More