ترکی امریکہ کے ساتھ مسائل حل کرنا چاہتا ہے: ترک وزیر خارجہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے منگل کو کہا کہ ترکی امریکہ کے ساتھ مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔
نیویارک کے ترکوی سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے، کاووش اوغلو نے گزشتہ سال اٹلی کے شہر روم میں صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی "اہم” ملاقات کا ھوالہ بھی دیا، انہوںنےکہا ہم نے بائیڈن کی تجویز پر ایک تزیراتی مکانزم قائم کیا ہے۔
اس میکانزم کے تحت ان مسائل کو حل کیا جائے گا جن پر ترکی اور امریکہ کے درمیان مکمل طور پر اتفاق نہیں ۔
چاوش اوغلو نے کہا کہ اس فریم ور ک کےتحت ہم بات چیت کے ذریعے کئی شعبو ں میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔انہوں نے رواں برس دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کی بھی امید ظاہر کی۔
اپریل میں امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ کے دورہ انقرہ کے دوران ترکی ، امریکی تزویراتی میکانزم کا آغاز کیا گیا۔ چاوش اوغلو کے دورہ امریکہ کے دوران انکی امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوگی۔
ترکی اور امریکہ کے تعلقات حالیہ برسوں میں شام میں PYD-YPG/PKK دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون، فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کے بارے میں اس کے موقف، ترکی کی طرف سے روس کے S-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر اختلافات کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہیں۔ اور ترکی کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی وجہ سے بھی تعلقات متاثر ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More