انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اولیور اویہمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اپنی سرکاری کمپنیوں کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ترکی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خانہ جنگی کے شکار شمالی افریقی ملک لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی مخالف گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔
سابقہ پوسٹ