ترکی اگلے ماہ نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

ترک سیٹ 5 A سیٹلائٹ دسمبر کے وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ ترک سیٹ کے جنرل منیجر جینک سین نے کہا کہ نئے سیٹلائٹ کا کوریج ایریا پہلے سے بھیجے گئے سیٹلائٹ کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہے۔ نئے سیٹلائٹ میں ترکی کی قومی خود مختاری کو زیادہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس سیٹلائٹ سے تجارتی فوائد بھی حاصل کئے جائیں گے۔
براڈ کاسٹ سیٹلائٹ کرہ ارض میں 30 سال تک کام کرے گا جس سے ٹیلی ویژن سروسز اور براڈ کاسٹ ڈیٹا نیٹ ورک کی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔
نئے سیٹلائٹ میں 42 ٹرانس پونڈرز ہیں اور اسے ترکی کے مشرق میں 31 ڈگری پر چھوڑا جائے گا۔ ترک سیٹ 5 A سیٹلائٹ میں ہائی فریکوئنسی کی وجہ سے اس کا کوریج ایریا مشرق وسطیٰ سے جنوبی یورپ اور افریقہ کے بعض علاقوں تک پھیل جائے گا۔
ترکی آئندہ سال ایئر بس ترک سیٹ 5 B خلا میں بھیجے گا جبکہ 2022 میں ترک سیٹ 6 A کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ترکی نے 2017 میں یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ساتھ ترک سیٹ 5 A اور ترک سیٹ 5B کمیونیکیشن سیٹلائٹ کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More