ترکی خودکو علاقے کی بحری طاقت منوانے کیلئے ائرکرافٹ کیرئیر بنائے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) خود کو خطے کی بڑی بحری قوت کے طور پر منوانے کے لئے ترکی مستقبل قریب میں اپنا ائرکرافٹ کیرئیر بنائے گا ۔ جو ہر قسم کے جیٹ اور پروپائیلر انجوں والے ڈرون اور پائلٹوں کے حامل جہازوں سے لیس ہوگا۔
اس بات کا انکشاف ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعتوں (ایس ایس بی) کے صدراسماعیل دمیر نے گذشتہ روز ترک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ترکی میں ہیلی کاپٹروں کے اترنے اور پرواز کرنے کی سہولت کے حامل بحری جہازوں کی تیاری کا کام ہو رہا ہے اور صدر رجب طیب اردوان کے ویژن کے مطابق ترکی کو علاقائی بحری قوت کے طور پر منوانے اور ترکی کے بحری مفادات کے موئثر طور پر تحفظ کے لئے ایک بڑے ائرکرافٹ کیرئیر کی تیاری دفاعی ایجنڈے کا حصہ ہے جس پر جلد عمل درآمد کیاجائے گا۔
اسماعیل دمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے ہسپانوی ہم منصبوں سے بھی مشاورت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا ترک ائرکرافٹ کیرئیر جدید ترین ہتھیاروں اور دفاعی آلات سے لیس ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More