ترکی سے تعاون جاری رکھیں گے، جانتے ہیں ہمارے متعدد مشترکہ مفادات ہیں: امریکا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکا کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح ترکی سے مشترکہ تعاون کی تلاش ہے اور ہم نیٹو کے رکن کی حیثیت سے اُس کے ساتھ موجود تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ہم مشترکہ مفادات کےلیے تعاون پر یقین رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ترکی کے ساتھ ہمارے متعدد مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ تاحال انقرہ میں فائز ہیں جبکہ صدر ایردوان کے حالیہ بیانات کی روشنی میں وہ قوانین کی بالا دستی اور حقوق انسانی کے احترام پر اپنا نقطہ نظردنیا پر واضح کرتے رہیں گے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ ویانا معاہدے کی 41 ویں قرارداد کے تحت کیا گیا تھا،ہم حقوق انسانی کی عالمی اقدار اور قانون کی بالادستی کے فروغ سے وابستگی کی تائید کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ ویانا معاہدے کی 41 ویں قرارداد پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

ترک تاجر عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں نے گزشتہ روز اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ویانا معاہدے کی قراداد نمبر 41 کا احترام کرتے ہوئے ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے۔جس کے بعد ترک صدر نے ان کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More