ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو شمولیت کیلئے فی الحال تیار نہیں:اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز)
رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے مثبت نظریہ نہیں رکھتا۔
اردوان نے کہا کہ اسکینڈنیوین ممالک دہشتگرد گروہوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔ انکی پارلیمنٹ میں دہشتگردی کے حامی موجود ہیں اسلئے ہم اس معاملے میں مثبت نہیں ہیں۔
جولائی 2020میں ترکی نے سویڈن کے وزیر خارجہ کی دہشتگرد گروہ YPG/PKKکی شامی شاخ کے سربراہ سےویڈیو میٹنگ کی مذمت کی تھی۔
یاد رہے کہ نیٹو کے ضوابط کے مطابق نیٹو میں نئے ارکان کی شمولیت کیلئے تمام ارکان کا متفقہ طور پر حمایت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

YPG/PKK کے حق میں امریکی اقدام نا قابل قبول
شام میں YPG/PKK کے زیر قبضہ علاقوں پر سے پابندیاں ہٹانے کے امریکی فیصلےکے حوالے سے اردوان نے کہا کہ یہ ایک دہشتگرد گروہ ہے اس ترکی اس طرح کے فیصلے قبول نہیں کر سکتا۔
ہم دہشتگرد گرد وں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ YPGامریکی حمایت سے شمال مشرقی شام کے بڑے حصے پر قابض ہے۔ ترکی کے بارہا احتجاج کے باوجود امریکہ اس دہشتگرد گروہ کی داعش کے خلاف جنگ کے نام پر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکی کے خلاف اپنی 35 سال سے زیادہ کی دہشت گردی کی مہم میں، PKK خواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں سمیت 40,000 سے زیادہ لوگوں کی موت کا ذمہ دار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More