استنبول(پاک ترک نیوز)
ورلڈ ای کامرس فورم کا ترکی کے خوبصورت شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 25ہزار بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہوئی ہیں جس سے 1.5ارب ڈالر کا تجارتی حجم پیدا ہونے کی توقع ہے۔
اس فورم میں دنیا کے 35ممالک کے 1500حکام اور پروفیشنلز شریک ہوئے۔ تین روزہ اس میٹنگ میں غیر ملکی اور ملکی تجاروں نے شرکت کی جن کا عالمی مارکیٹ میں کل حصہ تقریبا 150ار ب ڈالر ہے۔
فورم سے 50سے زائد ترک اور غیر ملکی پیشہ ور افراد نے تقاریر کیںجن میں کاروبار میں نئے رجحانات، عالمی مارکیٹ کے مقامات اور میٹا ورس جیسے موضوعات پر تقریریں کیں گئیں۔
ورلڈ ای کامرس فورم کے سربراہ عمر نارٹ نےکہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ای کامرس سیکٹر کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں ۔انہی مواقع سے فائد ہ اٹھانےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔