ترکی میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کی بزرگ آبادی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد 2021 کے اختتام پر کل آبادی کا 9.7 فیصد بنتے ہیں۔
ترکی کے شماریاتی ادارے کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2016 میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد 6.6 ملین سے بڑھ کر 2021 میں 8.2 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ خواتین کی عمریں اوسطاً مردوں کی نسبت زیادہ ہیں۔
ترکی کبھی یورپ میں سب سے کم عمر آبادی کا حامل ہونے پر فخر کرتا تھا لیکن اب بوڑھوں کی آبادی کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اور تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اگلے تین سالوں میں 11 فیصد تک پہنچ سکتا ہے اور 2040 تک 16.3 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔مزید براںزیادہ تر بزرگ شہریوں کی عمریں 65 سے 74 سال کے درمیان ہیں۔
ترک اسٹیٹ کے مطابق ملک کی آبادی کا عمر کا ڈھانچہ تبدیل ہو رہا ہے ۔اور کل آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی شرح کا 10 فیصدکی حدعبورکر جانا ملک میں عمر رسیدہ آبادی بڑھنےکا اشارہ ہے۔ جبکہ ترکی یہ حد عبور کرنے کے بہت قریب ہے۔
ترک اسٹیٹ کے مطابق بزرگ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ترکی 167 ممالک میں 68 ویں نمبر پر ہے، جب کہ موناکو، جاپان اور اٹلی سب سے زیادہ بزرگ آبادی والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More