(پاک ترک نیوز)
جغرافیائی طور پر ترکی ایک ایسا ملک ہے جو جہاں نہ صرف شہری زندگی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے بلکہ دیہی زندگی بھی بسر کی جاستکی ہے ، وہ بھی شہری سہولیات سے قریب تر رہ کر۔ ایک حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ترکی بنیادی طور پرایسا ملک ہے جہاں زیادہ تر شہری دیہی علاقوں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ اگر آپ درست منصوبہ بندی کرتےہیں نہ صرف آ پ بھی فطرت کے قریب تر زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر شہری سہولیات سے بھی لطف اندوز ہو سکتےہیں۔
یہ صورتحال ان لوگوں کیلئے آئیڈیل ہے جو یا تو ریموٹ ورک کرتے ہیں یا ڈیجیٹل نومیڈز کی سی زندگی گزارتے ہیں۔
ترکی بھر میں کئی ایسے شہر یا قصبے ہیں جو ملک کے مغربی اور جنوبی ساحل کے ساتھ واقع ہیں۔ان قصبوں کے اردگرد بہت سے خوبصورت دیہات موجود ہیں جہاں آپ رہائش پذیر ہو سکتےہیں۔اگرچہ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور روزگار کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں تاہم وہاں پر اب باہر سے آکر رہنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔
بہت سے لوگ اب اپنے گھر کرائے پر دینے لگے ہیں اور بعض دیہات میں تو جدید طرز کے گھروں کے ساتھ ساتھ کچھ فلیٹ بھی ہیں لیکن پھر بھی پورا ماحول فطرت کے حسن میں ڈوبا ہوتا ہے۔
چناقلے
یہ ایک ایسا شہر ہے جو ساحلی پٹی کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ یہ ہی وہ تاریخی مقام ہے جہاں مشہور گلیپولی جزیرہ نما ہے جہاں گلیپولی مہم کا تاریخ ساز معرکہ ہوا تھا ۔ اس شہر کے اردگرد 80کے قریب دیہات ہیں۔اس علاقے کو ایواکک کہتےہیں جہاں تمام دیہات پہاڑیوں میں بسے ہیں۔ یہ ہی وہ مقام ہے جہاں یونانی مذہب کے افسانوی کرداروں زیوس اور اسکی بیٹیوں افروڈائٹ اور ایتھنا نے پہلے مقابلہ حسن منعقد کیا تھا۔
ارلا، ازمیر
ارلا ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر کے قریب ہے جسے اب بوٹیک ٹاون کا درجہ مل چکا ہے ۔ اس شہر میں آپ کو اعلیٰ درجے کے کیفے اور ریستوران ملے گیں اور شہر کے آس پاس کئی گاوں ہیں جو جنگ اور پہاڑوں میں پوشیدہ ہیں۔ اسکے علاوہ قریب ہی ساحلی علاقے بھی موجود ہیں جہاں تفریح کا بہت سا سامان میسر ہے۔
داتکا، مغلا:
گوکہ یہ علاقہ موسم گرما کی ایک مقبول ترین تفریحی مقام ہے۔ یہاں ایک درجن سے زائد دیہات آباد ہیں جو باہر کے لوگوں کیلئےے قدرتی ماحول میں رہنے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔
کوئسگیز، مغلا:
یہ قصبہ زرعی اور شہد کی پیداوار کا بڑا مرکز ہے۔ ہفتہ وار بازار بہت بڑا ہے۔ اور شہر میںایسا بہت کچھ جو آپ کی ضرورت ہے مثال کے طور پر شہد ، لیوینڈر اور لیموں کے شہد جیسی نایاپ چیزیں۔ مقامی فوڈ مارکیٹوں میں آپکو بہت سے لوگ لیمن گراس ٹی، کھٹی بریڈ، مکھن، اور دیگر اشیا بیچتے نظر آئیں گے۔
یہ علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے ، یہاں کے دیہی علاقے رہنے کیلئے اور سلو لائف کیلئے بہترین ہیں۔
فیتحے، مغلا:
مغلا کےہی علاقے میں فتیحے بحیرہ روم کے کنارے پر ایک شہر ہے ، جو تاریخی اعتبار سے بھی بہت اہم ہے اور سست رو زندگی گزارنے کیلئے بھی بہت زبردست جگہ ہے۔