ترکی میں ماہانہ اجرت میں 22 فیصد اضافے کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان نے یکم جنوری سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کم سے کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
ترک وزیر سماجی بہبود زہرا زمرد سلجوق نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے ماہانہ اجرت 2،826 ٹرکش لیرا مقرر کی جا رہی ہے۔ رواں سال میں کم سے کم اجرت 2،324 ٹرکش لیرا ہے جس میں 22 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی پریمئم اور انکم ٹیکس کی کٹوتی سے پہلے کم سے کم ماہانہ اجرت 3،578 ٹرکش لیرا بنتی ہے۔ کم سے کم ماہانہ اجرت مہنگائی کی موجودہ شرح سے زائد بڑھائی جا رہی ہے۔ اس وقت ترکی میں افراط زر کی شرح 14 فیصد سے زائد ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More