استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکی میں مکانا ت کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ترکی میں 20.6فیصد اضافے کے ساتھ 137000سے زائد مکانات فروخت ہوئےجبکہ ان میں غیرملکی خریداروں کی تعداد 5500 ہو ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں مکانوں کی خریدو فروخت کی تعداد 111241تھی۔
mortgageپر مکانات کی فروخت بھی تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ استنبول، آبادی کے لحاظ سے ترکی کا سب سے بڑا شہر، غیر ملکی خریداروںکیلئے سب سے پرکشش رہا ۔
بحیرہ روم کے تفریحی شہر انطالیہ 1,434 گھروں کے ساتھ دوسرے اور دارالحکومت انقرہ 347 پراپرٹریز کی فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔غیر ملکی شہریوں میں سب سے زیادہ گھر ایرانیوں ، عراقیوں اور روسیوں نے خریدے۔
رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں ترکی میں 320,063 رہائشی جائیدادیں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.7 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، پہلے تین مہینوں میں غیر ملکیوں کو فروخت سالانہ بنیادوں پر 45.1 فیصد بڑھ کر 14,344 تک پہنچ گئی۔