ترکی میں کتنے سیاح عید منانے آرہےہیں؟

استنبول(پاک ترک نیوز)
عیدالفطر سے جسے ترکی میں رمضان بیرام بھی کہا جاتا ہے کہ دوران ترکی کے شہروں اور ساحلی مقامات میں سیاحت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے، یہ کہنا تھا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے سربراہ مبیرا ایرسین کا۔
ایرسین نے کہا کہ استنبول ، بحرہ اسود کے کنارے ترابزون کا علاوہ، شمال مغربی یالووا اور برسا جیسے مقامات پر ہوٹلز غیر ملکی سیاحو ں سے کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یوکرین اور روس جنگ کے منفی اثرات دیکھنے میں آرہےہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ دیگر خطوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد سے ان منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایرسین نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اور یورپی منڈیوں میں مثبت اشارے ہیں ۔ سپین اور لاطینی امریکہ سے ہمارے سیاحوں کی آمد پچھلے سالوں کی مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اور ایران سے 20لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں بھی ترکی ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More