ترکی میں کل سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کی ریاستی موسمیاتی سروس (ٹی ایس ایم ایس) نے متنبہ کیا ہے کہ ملک  میں سردی کا ایک اور سلسلہ کل سے شروع ہو کر آئندہ ہفتے کے وسط تک جاری رہے گا۔ اور اس میں مرمرہ کاخطہ جہاںملک کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر استنبول واقع ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے ٹی ایس ایم ایس کے بیان کے مطابق موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار برفباری بھی متوقع ہے۔ جبکہ سردی اور بارش کےاثرات شمال مغرب میں ایڈیرنے سے لے کر مشرق میں ساکریا تک وسیع علاقے پر پڑیں گے۔اور جمعہ کو برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ استنبول میں اگلے منگل تک کبھی کبھار برف باری دیکھنے کو ملے گی لیکن ماہرین کو توقع ہے کہ شہر کے لیے گزشتہ ہفتے کی برف باری کے مقابلے میں اس کی شدت کم رہے گی۔

دارالحکومت انقرہ میں جمعرات سے شروع ہونے والی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور پورے ہفتے کے دوران درجہ حرارت موسمی معمول سے تیزی سے نیچے گرتا رہے گا۔ استنبول میں بھی اسی عرصہ میں درجہ حرارت موسمی معمول سے کم ہوگا۔ ملک کے تیسرے سب سے بڑے صوبے ازمیر میں طویل موسم سرما کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیکن برف باری کی کوئی توقع نہیں ہے۔ البتہ پورے ہفتے کے دوران صوبے میں موسم ابر آلود رہے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More