استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک وزارت صحت نے بتایا ہےکہ ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اور گزشتہ روز 13,367 نئے کورونا وائرس کیسز درج کیے گئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متعلق 45 ا موات اور 14,858 بازیافتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔جبکہ مجموعی طور پر 265,362 ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی نے جنوری 2021 میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 147 ملین کووڈ19ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔
57.78 ملین سے زیادہ افراد نے پہلی بار ویکسین لگائی ہے اور تقریباً 53 ملین کو دو بار حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔جبکہ دئیے گئے بوسٹر شاٹس کی تعداد 27.64 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید براںامریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دسمبر 2019 سے وبائی مرض نے کم از کم 192 ممالک اور خطوں میں 6.14 ملین سے زیادہ جانیں لے لی ہیں جن میں 488 ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔