ترکی میں 4.7 شدت کا زلزلہ
انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے صوبہ ایرزورم کے کورپوکوئے علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ترکی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (AFAD) کے مطابق یہ زلزلہ 6.9 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ22 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 11:31 پر آیا۔
ابتدائی طور پر زخمیوں یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اسی مرکز پر 19 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 15:40 پر ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔جس سے کئی عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئی تھیں ۔ ڈیزاسٹر زون میں 66 خاندانوں کے لیے کنٹینرز اور خیموں پر مشتمل عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔