ترکی میں بے روزگاری کی شرح 13.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2020 میں بے روزگاروں کی تعداد 40 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2019 میں بے روزگاروں کی تعداد 44 لاکھ تھی۔
ترک ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ15 سال اور اس سے زائد عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد 40 لاکھ 60 ہزار ہے۔ 2019 میں یہ تعداد 44 لاکھ تھی۔
اس وقت ترکی میں سرسر روزگار افراد 2 کروڑ 68 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔ مالی سال 2020 میں یہ شرح 42.8 فیصد رہی۔ 2019 کے مقابلے میں برسر روزگار افراد کا تناسب 2.9 فیصد کم ہو گیا ہے۔
نان ایگریکلچر سیکٹر میں بے روزگاری جو 2019 میں 15.3 فیصد تھی 2020 میں اس میں 0.7 فیصد کمی آ گئی
ترک ادارہ شماریات کے مطابق 15 سے 24 سال تک کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 25.3 فیصد ہے۔