ترکی نے گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن (جی ایس ایم) ٹیکنالوجی کی نئی جنریشن متعارف کروا دی۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل اسماعیل اوغلو نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی مقامی طور پر قومی وسائل سے تیار کی گئی ہے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو میں صارفین کو مختلف سروسز دی گئی ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فونز، ہاتھ میں پہننے والی اسمارٹ گھڑیوں، مشین ٹو مشین اور صنعتی پیداوار کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا میں زیادہ تر کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں آن لائن ہو گئی ہیں۔ اس لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے تاکہ صارفین کو انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کی سروسز میں کسی قسم کے خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عادل اسماعیل اوغلو نے کہا کہ نیا ای سم سسٹم ترکی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے جاری کیا ہے جو مقامی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
اس سم کو موبائل فون میں ڈال کر چِپ کی مدد سے استعمال کیا جائے گا اور اسی کسی بھی جگہ لے جائیں یہ انٹرنیٹ اور وائی فائی کے ذریعے کام کرے گی۔