ترکی نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی نے روس کو مطلع کردیا ہےکہ شام جانےکیلئے روسی فوجی اور سویلین پروازوں کو ترکی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اس ضمن میں تین تین ماہ کیلئے روس کا اجازت دیتا تھا۔ جبکہ تازہ ترین اجازت اپریل کے آخر میں ختم ہوجائے گی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس فیصلے کے اطلاع صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو خود فون کرکے دی۔ترکی اور روس کے دوران مواصلات اور لاجسٹکس کیلئے تعاون کو مونٹریکس کنونشن اور بات چیت کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔
ترکی میں آنے والے روسی ارب پتیوں کے حوالے سے چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی روس پر بابندیاں لگانے میں شریک نہیں ہے ۔ اگر کوئی کمپنی کاروبار کرنا چاہتی ہے تو اسے ترکی اور بین الاقوامی قانون پر عمل کرتےہوئے ہی ایسا کرنا چاہیے۔
وزیر خاجرہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئےکہا کہ جنگ بندی معاہدے کی تیار ی کے ساتھ ساتھ بیک ڈور سفارتکاری بھی چل رہی ہے۔ترکی یوکرین اور روس کے درمیان مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے کیلئے بہت ہی فعال کردار اداکر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More