انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نے رواں برس کے گیارہ ماہ کے دوران دفاعی شعبے میں 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔ ترک ڈیفنس انڈسٹری کو یقین ہے کہ سال ختم ہونے تک دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں کی مجموعی برآمدات تین ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیںگی ۔ بیس سال پہلے ترکی میں 62 دفاعی منصوبے تھے اب ایسے منصوبوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرچکی ہے ۔
ترکی کے دفاعی شعبے کی برآمدات میں سب سے زیادہ تعداد میں مسلح ڈرونز فروخت کیے گئے ۔ترکی کے مسلح ڈرونز کے خریداروں میں یورپی ملک پولینڈ اور ہنگری بھی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ ترک ڈرونز خریدنے والے ممالک میں آذربائیجان ، ترکمانستان ، کرغزستان ، قطر اور لیبیا بھی شامل ہیں جبکہ عراق نے بھی 100 ملین ڈالر مالیت کے مسلح ڈرونز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔سب سے زیادہ ڈیمانڈ بیرقدار ٹی بی 2 ڈرونز کی ہے ۔ مسلح ڈرونز میں امریکا ، چین اور اسرائیل کو برتری حاصل تھی لیکن گزشتہ 10 سال کے دوران ترکی ڈرونز برآمد کرنے والا بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے ۔
سابقہ پوسٹ