ترکی کا افغانستان کے لیے ملک گیر امدادی مہم کا آغاز

انقرہ(پاک ترک نیوز)

مہم کا مقصد افغانستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو کم کرنا ہے۔ یہ مہم ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈایمرجنسی مینجمنٹ کے تعاون سے چلائی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکی افغانستان میں امدادی ٹرین بھیجے گا جو سینکڑوں ٹن خوراک، کپڑون اور ہنگامی سامان لے کر جنگ سے تباہ حال افغانستان پہنچے گی۔
سقوط کابل کے بعد طالبان کا ملک بھر پر قبضہ ہوا جسکے نتیجے میں بین الاقوامی امداد معطل ہوگئی اور اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بھی منجمد ہوگئے۔
نتیجے میں صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہے، معیشت تباہ حال ہےا ور ملک اس وقت خشک سالی اور بھوک سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی ممکنہ چوتھی لہر کا بھی سامنا کر رہا ہے۔
افغانستان کی نصف آبادی کو اس وقت زندہ رہنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے اور بین ملین سے زائد لوگ قحط کے دہانے پر ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ برس سے دوگنا زیادہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More