ترکی کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

رام للہ (پاک ترک نیوز) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سدات اونال کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ترکی فلسطین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے دوران ترک وفد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔یروشلم میں ترکی کے قونصل جنرل احمد رضا دیمیرر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More