ترکی کا مقامی طور پر تیار کردہ ’’ حر جیٹ‘‘ کی پیداوار تیزی سے بڑھانے کا فیصلہ 

استنبول (پاک ترک نیوز)ترکی کی دفاعی صنعت کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین جیٹ ٹرینر اور ہلکے حملے والے طیارے "حرجیٹ "کی پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر پیداوار کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والےبیان میں کہا کہ حرجیٹ کی پیداوار شروع کرنے کے علاوہ کمیٹی نے ترک مسلح افواج کے ساتھ انوینٹری اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں میں مزیدجدید ساز و سامان کو شامل کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔

حرجیٹ پروجیکٹ کو ابتدائی طور پر ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) نے 2017 میں شروع کیا تھا اور توقع ہے کہ 2023 میں اس کی پہلی پرواز ہوگی۔حرجیٹ جو کہ پانچویں نسل کا تربیتی طیارہ بننے کے لیے تیار کیا گیا ہےاپنے جدید کاک پٹ میں ایک جدید مشن کمپیوٹر سے لیس ہوگا۔ہوائی جہاز کو اعلیٰ راڈار اور حساس حملے کے نظام، اور فضائی اور زمینی مواصلاتی صلاحیتوں کے ساتھ لیس کیا جائے گا۔ جدید ترین جیٹ کی پرواز کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 45,000 فٹ ہے۔اس کا پےلوڈ 3,000 کلوگرام  اور زیادہ سے زیادہ رفتار 1.2  میک ہے۔ حرجیٹ 13.4 میٹر لمبا ہو گا جس کے پروں کا پھیلاؤ 11 میٹر ہو گا اور جارحانہ کارروائیوں میں ماحولیاتی تحفظ فراہم کرے گا۔حرجیٹ منصوبے کا بنیادی مقصد ترک فضائیہ کے ٹی۔38 ٹرینر طیاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنا ہے جو 70 طیاروں پر مشتمل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More