ترکیہ کا چوتھا ڈرلنگ شپ گیس کی تلاش کے لیے بحیرہ روم کی طرف روانہ

انقرہ(پاک ترک نیوز)
صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ترکیہ نیا ڈرلنگ جہاز بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کیلئے روانہ ہوگا۔
اس ڈرلنگ جہاز کا نام عبدالحمید ہان ہے جو غازی پاشا سے پچپن کلومیٹر دور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کرے گا۔اردوان نے اس موقع پر کہاکہ یہ جہاز توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے نئے وژن کی علامت ہے۔ان کے مطابق یہ ایک نایاپ ڈرلنگ بحری جہاز ہے۔
قدرتی گیس کی تلاش
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ملک میں گیس اور قدرتی وسائل کی تلاش جاری رکھئےہوئے ہے۔بحیرہ رو م میں ترکیہ کی ان سرگرمیوں پر بعض ممالک نے اعتراض بھی کیا لیکن اردوان کاکہنا ہے کہ ہمیں اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بحیرہ اسود سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کی 2023تک فراہمی شروع ہوجائےگی۔
یہ جہاز دنیا کے ان پانچ جدید ترین ڈرلنگ سپش میں سے ایک ہے جو بارہ ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک کھدائی کر سکتےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More