ترکی نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے خلاف نیا آپریشن شروع کردیا۔
ونٹر ایگل نامی اس فضائی آپریشن مین دہشتگرد گروہ عراق اور شام میں موجود ٹھکانوں، گولہ بارود کے ڈپو اور تربیتی کیمپوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں کی جانے والی فضائی کاروائی میں زیر زمین سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کی منصوبہ بندی اور اس پر عملد رآمد کے دوران شہری آبادی کے جان و مال اور ماحول کے تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا۔
وزارت کے مطابق آپریشن ونٹر ایگل اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت دہشتگردی کے خلاف دفاع کے طور پر کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
ترکی کے گزشتہ آپریشن:
انقرہ نے شمالی شام میں سرحد پار انسداد دہشتگردی آپریشنز کا آغاز 2016 میں کیا۔ آپریشن فرات شیلڈ 2016 میں،اولو برانچ 2018 اور پیس اسپرنگ 2019 میں کیا گیا۔
PKK دہشت گرد گروہ اکثر شمالی عراق اور شام میں اپنی پناہ گاہیں بنائے ہوئے ہے جہاں سے ترکی کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔PKK ترکی میں اپنی چالیس سالہ دہشتگردی مہم میں کم از کم چالیس ہزار معصوم جانیں لے چکی ہے جن میں خواتین ، بچے اور شیر خوار شامل ہیں۔