تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق گزشتہ برس غیر ملکی سیاحو ں کی تعداد 94فیصد اضافے کے ساتھ 24.7ملین تک پہنچ گئی۔ جبکہ ملک کی سیاحت سے آمدنی 103فیصد اضافے کے ساتھ 24.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی وبا کے باوجود ترکی کی اس شعبے میں ترقی ماہرین کیلئے حیرت کا باعث بن گئی۔
اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 2019والی سطح پر پہنچنے کی قوی امید ہے۔ جبکہ 2023میں سیاحوں کی تعداد اور آمدنی کے لحاظ سے نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔
چار برس پہلے جب دنیا میں سب نارمل تھا تو ترکی میں 45ملین سیاح آئے لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا پھوٹنے کے بعد عائد کردہ پابندیوں نے عالمی سفر اور سیاحت کی صنعت کو بری طرح متاثر کیا۔
جسکی وجہ سے 2020میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہوکر 12.7ملین رہ گئی۔
بحیرہ روم کے سیاحتی شعبے کی ترجمان تنظیم AKTOBکے مطابق ترکی سیاحت میں اپنے حریفوں کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے جس کی بنیادی وجہ سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک ہے۔