اسلام آباد (پاک ترک نیوز)ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے داخلے پر نئی کورونا پابندیاں لگادیں ۔ پاکستانیوں کے لیے ترکی داخلے پر 14 روزلازمی قرنطینہ رہنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق درج ذیل شرائط عائد کی گئی ہیں ۔
1- افغانستان ،بنگلہ دیش ،برازیل ، جنوبی افریقہ ،بھارت ،نیپال ،سری لنکا اور پاکستان میں 14 دن رہنے والے افراد کو ترکی آمدسے قبل کم از کم 72 گھنٹے قبل کرائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ جمع کرانا لازمی ہو گی ۔
2-ان ممالک سے آنے والے افراد کو 14 دن قرنطینہ ہونا لازم ہوگا۔ متعلقہ گورنر ی کے جانب سے قرنطینہ کا مقام مختص ہوگا۔ قرنطینہ کے اختتام پر دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم ہوگا ۔
3-برطانیہ ،ایران ،مصر اور سنگا پور سے آنے والے افراد کو بھی کورونا کی کم از کم 72 گھنٹوں میں کروائی گئی منفی رپورٹ دکھانا ہو گی ۔
4-دیگر ممالک سے آنے والے افراد کو ،،،،،
٭ ترکی آمد سے 14 روز قبل ویکسین لگوانے کی متعلقہ سرکاری حکام سے تصدیق یا 6 ماہ قبل کورونا سے متاثرہ افراد کو ترکی میں داخلے کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے اور قرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔
٭ ترکی آمد سے 14 روز قبل کورونا ویکسین کی سرکاری تصدیق کے کاغذات جمع نہ کروانے والےاور 6 ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے والوں کو کم ازکم 72 گھنٹے قبل کروائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔
ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو ان کی منزل پر جانے دیا جائے گا ۔ اگر کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو متاثرہ شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔قرنطینہ کے 10 ویں روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی شرط ہٹا لی جائے گی۔
کورونا کی بھارتی قسم کی تشخیص کی صورت میں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد منفی کورونا ٹیسٹ کی صورت میں قرنطینہ ختم کردیا جائے گا ۔
5-یہ شرائط ٹرانزٹ مسافروں یا ٹرانسفر مسافروں پر لاگو نہیں ہوں گی۔
6- لاری ڈرائیورزاور مال بردار بحری جہاز وں کے عملے کے لیے بھی کورونا کی منفی رپورٹ یا قرنطینہ کی شرط نہیں ہو گی۔
اگلی پوسٹ