ترکی کے سیاحتی مرکز بودرم میں 10 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

ترکی کے مرکزی سیاحتی مرکز "بودرم” کے میئر احمد ارس نے کہا ہے کہ علاقے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ترکی کے جنوب مغربی سیاحتی مرکز بودرم میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ ہوئی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے سیاحت کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے اسپتال، جِمز، ہوٹلز اور اسکول تعمیر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف سرکاری سطح بلکہ نجی شعبے نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ نجی شعبے نے سیاحت، میری ٹائم، ٹرانسپورٹیشن، ٹیکنالوجی، اسپورٹس، قابل تجدید توانائی اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی۔
بودرم میں سیاحت معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گذشتہ سال بودرم کی سیاحت میں 74 فیصد کمی آئی تھی۔
میئر احمد ارس نے امید ظاہر کی کہ اس سال اپریل میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی کیونکہ دنیا بھر میں ویکسین مہم شروع ہو چکی ہے جس سے کورونا وائرس کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
بودرم میں زیادہ تر یورپ سے سیاح آتے ہیں تاہم احمد ارس کہتے ہیں کہ دیگر ممالک سے سیاحوں کو بھی بودرم لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ روس اور یوکرین کے سیاحوں کو بودرم کی سیر کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بودرم میں مائس سیکٹر کو فروغ دیا جا رہا ہے جس میں کاروباری اور تجارتی اداروں کو اپنے اجلاس، کانفرنس اور نمائش کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بودرم کو ترکی کا ڈیووس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
احمد ارس نے کہا کہ اس سال کے لئے 25 لاکھ سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے 5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More