ترکی کے چھوٹے کاروبار کے لئے عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر قرض جاری کر دیا

عالمی بینک نے ترکی کے چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض ایسی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو دیئے جائیں گے جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان میں گروتھ کے امکانات زیادہ ہیں۔
عالمی بینک کے قرضے سے ترکی کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور خاص طور پر نئی صنعتوں کو قرضے جاری کئے جائیں گے۔ یہ قرضے ایسی کمپنیوں کو دیئے جائیں گے جو مینوفیکچرنگ، سائنسی تحقیق اور کمپیوٹر پروگرامنگ میں کام کر رہی ہیں۔
ترکی میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اگسٹے کونیمے نے کہا کہ عالمی بینک کا یہ قرض ترکی کی صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بیشتر کمپنیاں اور کاروباری ادارے فنانسنگ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو رہے تھے لیکن اب ان بند ہوتے کارخانوں میں دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More