ترکی کے کارپوریٹ سیکٹر میں کمپنیوں کا انضمام

سال 2020 میں ترکی کے کارپوریٹ سیکٹر میں مختلف کمپنیوں کی آپس میں خریداری اور انضمام Mergers & Acquisitions کا حجم 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ترک آڈٹ کمپنی ڈیلائٹ کے مطابق خریداری اور انضمام کے 300 معاہدے طے پائے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد زائد ہیں۔
ڈیلائٹ کے تجزیہ کار کیوانج جیدام نے کہا کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں مختلف شعبوں کی کمپنیوں کا آپس میں خریداری کے معاہدے سے واضح ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کی ترکی میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔
خریداری اور انضمام کے بڑے معاہدوں کا مجموعی حجم 40 فیصد رہا۔ 2020 کے وسط میں امریکہ کی آن لائن گیم کمپنی زِنگا نے ترک کمپنی یونی کورن کو خرید لیا۔ خریداری کا یہ معاہدہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر میں طے پایا۔
ترکی کے سرکاری ویلتھ فنڈ نے مختلف انشورنس کمپنیوں کو 95 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں خریدا۔
2020 میں خریداری کے بڑے معاہدے غیر ملکی کمپنیوں نے کئے جن کی مالیت 4.6 ارب ڈالر رہی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار ترکی میں کاروبار کو وسیع کر رہے ہیں۔
یورپین سرمایہ کاروں نے خریداری اور انضمام کے 47 معاہدے کئے جن کی مالیت 1.2 ارب ڈالر رہی۔ قطر نے بھی چار ترک کمپنیوں کے شیئرز خریدے جس میں سب سے بڑا سودا استنبول اسٹاک ایکسچینج کے 10 فیصد شیئرز کی خریداری ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے استنبول کے ایک بڑے شاپنک مال کو بھی خرید لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More