ترکی کی سرکاری گیس کمپنی "بوتاش” نے گیس کی قیمتیں ایک فیصد بڑھا دی ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس ماہ گھریلو اور تجارتی صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کے لئے ایک ہزار کیوبک میٹر گیس کی نئی قیمت 1,276 ٹرکش لیرا (176 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔
تجارتی صارفین کو ایک ہزار کیوبک میٹر گیس 1,428 ٹرکش لیرا میں دی جائے گی۔ ترکی میں گیس کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
ترکی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درآمدی گیس پر انحصار کرتا ہے۔