ترکی یورپ کے ساتھ مل کر اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔ ترکی اپنے آپ کو کہیں اور نہیں صرف یورپ میں دیکھتا ہے۔ ہم یورپ کے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ترکی اپنے دیرینہ اور قریبی اتحادی واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ عالمی اور علاقائی معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کا کسی ملک یا ادارے کے ساتھ ایسا کوئی تنازعہ نہیں ہے جو سیاسی اور سفارتی بات چیت سے حل نہ ہو سکتا ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More