غازی انتپ (پاک ترک نیوز) ترک صدر طیب ایردوان نے غازی انتپ میں 5 ارب 92 ملین سے بننے والے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ۔
غازی انتپ میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ اپنے وسائل کو بروئے لاتے ہوئے جلدازجلد آگے بڑھا جائے اور ترکی کو سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
ترک صدر نےکہا کہ وہ ترکی کو دنیا کی 10 بہترین معیشتوں میں شا مل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے غازی انتپ میں جن منصوبوں کاافتتاح کیا ان میں ہوٹل، چلڈرن ہسپتال ، کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر ، ائرپورٹ کا نیا ٹرمینل،گرلز ہوسٹل اور سکولوں کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔