ترک اداکار عبدالرحمان غازی کا پاکستانی بچوں کیلئے خون کا عطیہ

ترکی کے معروف ڈرامہ ارطغرل غازی کے مشہور کردار عبد الرحمن غازی ، جلال ایلکی اور پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی میں عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

اداکار نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی،انہیں تحائف دئیےاور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر عبدالرحمن غازی نے پاک ترک دوستی کے نعرے لگائے، اور پاک ترک مشاورت سے بننے والے پراجیکٹ میں اداکاری کا عندیہ بھی دیا۔

عمیر ثناء فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر کاشف انصاری نے کہا کہ ہم ترک اداکار کی آمد پر بہت خوش ہیں ، ارطغرل غازی جیسے ڈراموں نے اسلامی تاریخ میں نئی روح پھونکی ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ، ہمارا جہاد فحاشی و عریانی کے خلاف ہے، ترک اداکار جلال ایلکی المعروف عبدالرحمن غازی نے خوبصورت آواز میں تلاوت کی اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ بھی دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More