ترک باکسر دوران فائٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

میونخ (پاک ترک نیوز) جرمن باکسنگ چیمپئن کے دوران ترک باکسر موسی یامک دوران فائٹ ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا ۔
جرمنی کے شہر میونخ میں 38 سالہ ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں یوگنڈا کے حمزہ وینڈیرا سے باکسنگ کررہے تھے کہ میچ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔موسیٰ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی۔


ترک عہدیدار حسن توران نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسٰی اسکان یامک کو کھودیا ہے، انہوں نے حال ہی میں یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ موسیٰ کا تعلق ترکی کے شہر ایلورہ سے تھا۔
فائٹ کے تیسرے راؤنڈ میں میچ کے دوران وینڈیرا نے یامک پر مکے برسائے تھے، جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئے تھے، میچ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو نشر کیا جارہا تھا۔
ترک باکسر موسیٰ یامک مسلسل آٹھ میچوں سے ناقابلِ شکست تھے، انہوں نے پروفشنل باکسنگ کا آغاز سال 2017 میں کیا تھا جبکہ 2021 میں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے پر شہرت ملی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More