ترک بینکوں نے 11 ماہ میں 57.3 ارب ٹرکش لیرا منافع کمایا

ترک بینکوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 57.3 ارب ٹرکش لیرا خالص منافع حاصل کیا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں بینکاری شعبے کے منافع میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2019 کے 11 ماہ میں بینکوں نے 46.55 ارب ٹرکش لیرا کا منافع کمایا تھا۔
بینکوں کے اثاثوں کی مالیت 35 فیصد بڑھ کر 6 ہزار 120 ارب ٹرکش لیرا ہو گئی۔ بینکوں کے جاری قرضوں کی مالیت 40 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ہزار 630 ارب ٹرکش لیرا ہو گئی۔
بینک کھاتوں میں ایک سال کے دوران 42 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر 2020 میں بڑھ کر 3 ہزار 480 ارب ٹرکش لیرا ہو گئے۔
بینکوں کے نان پرفارمنگ لونز (غیر پیداواری قرضے) کی شرح 4 فیصد ہو گئی ہے۔ ایک سال پہلے مجموعی قرضوں میں غیر پیداواری قرضوں کی شرح 5.23 فیصد تھی۔
اس وقت ترکی میں 51 مقامی، نجی اور غیر ملکی بینک کام کر رہے ہیں۔ بینکاری شعبے میں دو لاکھ چار ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ ترکی اور بیرون ممالک میں ترک بینکوں کی مجموعی شاخوں کی تعداد 11 ہزار 435 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More