انقرہ (پاک ترک نیوز) دنیا میں جاری مہنگائی کی لہر میں ارجنٹینا کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے ۔ ترک عوام مہنگائی سے بری طرح پریشان ہے ۔ ایسے میں کئی روز سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ حکومت کم ازکم اجرت کو بڑھانے پر غور کررہی ہے اور اب کی تصدیق سی این این ترک پر براہ راست نشریات میں پروفیسر اجرت سینر نے بھی کردی ہے ۔
اجرت سینر کے مطابق مزدوروں، آجروں اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل کم از کم اجرت کا تعین کرنے والے کمیشن کے اجلاس میں کم ازکم اجرت کا تعین کیا جائے گاجو کا نفاذ یکم جنوری سے ہونے کا امکان ہے ۔
سی این این ترک سے گفتگو کرتے ہوئے اجرت سینر نے کہا "جہاں تک رائے عامہ کو دیکھا جائے تو ان کی کم ازکم اجرت کی توقع 4 ہزار لیرا تک بڑھ گئی ہے ۔ اگر ریاست اسے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوئی تو اجرت 4 ہزار لیرا کی جاسکتی ہے ۔ ”
لیرا کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد ترکی میں مہنگائی عروج پر ہے ۔ مکانات اور کرائے کی قیمتیں 24 فیصد کی سطح پر ہیں جبکہ نقل وحمل اور توانائی کی سطح 23 فیصد پر ہے ۔ افراط زر کی وجہ سے خوراک ، رہائش ، توانائی اور نقل وحمل کے اخراجات میں بڑھتے جارہے ہیں ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے کم ازکم اجرت میں اضافہ سے تقریبا ً 70 لاکھ ملازمین اور بالواسطہ طور پر تمام ترک شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ