اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے اہلیہ کے ساتھ ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر کے لیے مختص عمارت کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ترک ترقیاتی ایجنسی ٹیکا انے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کو سٹیچنگ نشینوں کا عطیہ دیا ۔
ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا کہ ترک تنظیم ٹیکا اور بیت المال کا یہ تعاون جاری رہے گا اور ہم پاکستانی خواتین کو ایمپاور کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ جلد ہی منصوبے کی تکمیل پر دوبارہ بھی اکھٹے ہوں گے ۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ بیت المال کے تعاون سے 160 سے زائد ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز کام کررہے ہیں ۔
اب ترک تنظیم ٹیکا کے تعاون سے خواتین کے لیے سٹیجنگ یونٹ نصب کیا جائے گا اور خواتین کے تیارکردہ ملبوسات کو فروخت کرکے خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گے ۔