ترک فوجیوں نے چشمہ امن کے علاقے میں شامی بچوں میں کپڑے تقسیم کیے ہیں۔چشمہ امن کے علاقے میں فرائض سرانجام دینے والے ترک فوجیوں نے شامی بچوں میں کھانا اور موسم سرما کے کپڑے تقسیم کیے ہیں۔
وزارت قومی کے بیان کے مطابق ، چشمہ امن کے علاقے میں فرائض سرانجام دینے والے ترک فوجیوں نے اے ایف اے ڈی (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے تعاون سے کھانے اور کپڑوں کو تقسیم کیا ہے۔
ترک فوجییوں نے بچوں میں 75عدد کھانے پیکیجز، 200سوئٹر ،250بچوں کے کوٹ ، 250بچوں کے جوتے اور 1500 پیمپرز تقسیم کیے ہیں۔