ترک ماہر نفسیات جنگ سے متاثرہ آذری فوجیوں کا علاج کرینگے

باکو (پی ٹی این)آذربائیجان کی بالائی کارا باغ جنگ میں آرمینیا کے حملوں سے متاثر ہو نے والے زخمی فوجیوں ، شہیدوں کے اہل خانہ اور شہریوں کی مدد کے لیے ترک ڈاکٹر معاون ثابت ہوں گے۔

آذربائیجان کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کی جانب سے اپنے علاقے کو بچانے کے لئے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد ، کچھ سابق فوجیوں ، قریبی شہداء اور حملوں سے متاثرہ شہریوں کو ذہنی دباو ، افسردگی ، مواصلات میں دشواری ، بے خوابی جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت نے ایک ہنگامی ٹیلیفون لائن قائم کی ہے جو 24 گھنٹے نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وزارت نے بحالی کے ماہر نفسیات کے لئے ترکی کے 20 ماہرین کو مدعو کرتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More