ترک مرکزی بینک کا شرح سود میں ردوبدل پر غورکے لئے اجلاس21جولائی کو ہوگا

استنبول (پاک ترک نیوز)
سنٹرل بینک آف ترکی رواں ہفتے میں ملک میں شرح کے از شر نو تعین کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کر رہا ہے۔جس میں ترک مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی 21 جولائی کو شرح سود کا جائزہ لے گی۔ اور یہ رواں سال کے دوران شرح سود میں رد وبدل کے سلسلے میں کمیٹی کا ساتوں اجلاس ہو گا۔
مارکیٹ کے ذرائع توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی بینک اپنا پالیسی ریٹ اور ایک ہفتے کے ریپو ریٹ کو اس مرتبہ بھی 14 فیصد پر برقرار رکھے گا۔مانیٹری اتھارٹی نے شرح سود میں آخری بار تبدیلی دسمبر 2021 میں کی تھی جب اس نے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ شرح سود 15 فیصد سے 14 فیصد کر دی تھی۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ توقع کرتی ہے کہ قیمتوں میں پائیدار استحکام اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اور فیصلہ کن طور پر نافذ کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی میںکمی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
جبکہ ترک مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ لیرا  کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر تمام دستیاب آلات کو فیصلہ کن طور پر استعمال کرتا رہے گا جب تک کہ مضبوط اعشاریےمہنگائی میں مستقل کمی کی طرف اشارہ نہیں کرتے اور درمیانی مدت کاافراط زر کی 5 فیصد شرح کاہدف حاصل نہیں کر لیا جاتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More