انقرہ ( پاک ترک نیوز)ترکی کے نائب وزیر خارجہ سیداونال آج دوروزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے ساتھ سیاسی مشاورت سمیت دونوں برادر اسلامی ملکون کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ملکوں کے درمیاں وفود کی سطح پرہونے والے ان مزاکرات کی قیادت پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ سید اونال کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دوست اور برادر پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔